نیویارک ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکی شہرنیویارک میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سر سے جڑے ہوئے دو جڑواں بھائیوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق13 ماہ کے جارڈن اور انیاس میکڈونلڈ کو عیلحدہ کرنے کے لیے 16 گھنٹے پر مشتمل سرجری کی گئی اور اب ان کی کھوپڑی تیار کرنے کے لیے مزید طبی اقدام کیے جا رہے ہیں۔یہ بچے خون کی مشترکہ نالیوں اور دماغ کے مشترکہ خلیوں کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا ایک کروڑ میں ایک ہی جیسا شاذ و نادر معاملہ ہے۔ڈاکٹر جیمز گڈرچ نے جڑے ہوئے سروں کی تھری ڈی امیج تیار کرکے اس آپریشن کی تیاری کی تھی۔واضح رہے کہ میکڈونلڈ خاندان نے اس آپریشن کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی رقم اکٹھا کی ہے اور شکاگو سے نیویارک منتقل ہو گئے ہیں تاکہ ہسپتال سے نزدیک رہ سکیں۔