خبرنامہ

ورزش امراضِ قلب کے خطرے کو کم کرتی ہے

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی)برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش امراضِ قلب کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ صحت مند اور طویل عمری کی ضمانت ہے۔ برطانوی یونیورسٹی آف کیمرج کے ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھیل نہ صرف عام زندگی میں فٹ رکھتے ہیں بلکہ کئی جان لیوا امراض سے بھی دور کرتے ہیں۔ کھیل پر تحقیق کے لیے صحت کے 11 سروے کا جائزہ لیا گیا جو 1994 سے 2008 کے درمیان تھے اور اس میں 80 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا جن کی اوسط عمر 52 برس تھی۔ سروے کو دوران ہر فرد سے 4 ہفتے میں ایسی ورزش کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس سے ان کا سانس پھولا اور انہیں پسینہ آیا تھا۔ اس کے علاوہ ان سے باغبانی اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان میں سے صرف 44 فیصد شرکا ہی اس معیار پر پورا اترے کہ وہ باقاعدہ ورزش کیا کرتے تھے۔ان افراد پر 9 سال تک کے لیے نظر رکھی گئی اور ان میں 8790 افراد افراد وفات پاگئے جن میں سے 1909 ہارٹ اٹیک یا فالج کی وجہ سے مرے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمر میں ان 6 کھلیوں میں سے ایک کو ضرور اختیار کریں جن میں تیراکی، ایئروبکس، سائیکلنگ، ریکٹ اسپورٹس، ایروبکس اور تیز دوڑ شامل ہیں تاکہ آپ امراضِ قلب اوربلڈپریشر سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ کو طویل عمر گزار سکیں۔