خبرنامہ

وزارت ہیلتھ آئی ایس او 9001 کا سٹیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزارت صحت میں کوالٹی پالیسی کا نفاذ بھی کیا جا رہا ہے۔ سالانہ بنیاد پر وزارت آڈٹ ہو گا جو سرٹیفکیشن برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ یو ایس ایڈ نے ہماری معاونت کی اور ویکسینیشن کے نظام کو بھی بہتر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے میرٹ کی بنیاد پر ایڈمیشن پالیسی کا اعلان کیا۔ ادارہ مضبوط ہوا تو اس پالیسی کو عدلیہ نے بھی سراہا۔