خبرنامہ

وزن کم کرنے کے 5 آسان طریقے

وزن کم کرنے کے 5 آسان طریقے
(ملت آن لائن) موٹاپے کا شکار افراد ہر وقت اپنے وزن کم کرنے کی ترکیبیں سوچتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں لیکن ایسے تمام افراد کےلیے اچھی خبر یہ ہے کہ 5 انتہائی آسان طریقوں سے وہ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

صحت انسان کو اللہ کا دیا ہوا وہ تحفہ ہے جس سے انسان خود کو مکمل تصور کرتا ہے لیکن موجودہ دورمیں جہاں لوگ باہر کا کھانا کھانے کے عادی ہیں تو دوسری جانب وہ اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے بھی ہمہ وقت پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ تاہم وہ درج ذیل عادتوں کے ذریعے نہ صرف اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

روزانہ 15000 قدم چلنا

دور حاضر میں لوگ پیدل چلنے کے بجائے گاڑی پر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جو وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ اگر کوئی شخص روزانہ کی بنیاد پر صرف 15000 قدم بھی چلے تو اس سے پائیدار صحت کے ساتھ جسمانی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے موبائل فون کی مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے بہ آسانی قدموں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

کھانے کے بعد چلنا

آج کل کی مصروف زندگی میں انسان گھر کا کھانا کھانے کے بعد بھی وزن بڑھنے کی شکایت کرتا ہے مگر کھانا کھانے کے بعد روزانہ صرف 20 منٹ کی چہل قدمی انسان کو وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ شوگر لیول کو بھی قابو میں رکھتی ہے ۔ چہل قدمی کرنے کے دوران خون جسم کے اندرونی نظاموں تک پھیل جاتا ہے جو ہمارے جسم کےلیے بے حد مؤثر اور مفید ہے۔

چہل قدمی سے پہلے چائے کا استعمال

چائے کا استعمال اکثر جسم کی تھکن اور ذہنی سکون کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر چہل قدمی سے پہلے چائے پی لی جائے تو یہ وزن کم کرنے میں خاصی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے کیوںکہ چائے پینے کے بعد جسم میں استحالہ یعنی میٹابولزم شروع ہوجاتا ہے جو چربی جلاتا ہے جبکہ چائے میں موجود کیفین اور فیٹی ایسڈز کے استعمال سے جسم کی کارگردگی بڑھ جاتی ہے۔

ورزش

اس میں کوئی شک نہیں کہ پیدل چلنے سے وزن کم ہوتا ہے۔ اگر اسی عمل کو ورزش کے بعد بھی کیا جائے تو اس سے وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ جسم بھی خوبصورت نظر آنے لگتا ہے۔ بالخصوص روزانہ 15 سے 20 ’پش اپس‘ اور ’ ڈپس‘ لگانا بھی انسان کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

میوزک کی فہرست

صبح واک پر جانے والے زیادہ تر لوگ مشروب وغیرہ لے کر جاتے ہیں۔ اگر وزن کم کرنا ہے تو میوزک سننا شروع کردیجیے جس کےلیے ضروری ہے کہ میوزک کی اچھی سی فہرست (پلے لسٹ) بنالی جائے کیوں کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ میوزک میں سرور سا ہوتا ہے جو موڈ کو اچھا بناتا ہے اور موڈ کا اچھا ہونا صحت پر اثر انداز ہو کر وزن میں کمی کی وجہ بنتا ہے۔