(ملت آن لائن) جرمن ماہرین صحت نے کہاہے کہ وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے‘ اعصابی تناؤ ‘ہڈیوں ‘ناخنوں کی کمزوری‘الرجی اورخشک جلد سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتاہے‘ سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصورکی جاتی ہے وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچاجاسکتاہے۔ وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کر استعمال کرناچاہیے کیونکہ ہرچیز کے فائدے کے ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔