خبرنامہ

وہ جنسی فعل جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک فطرت پر پیدا کیا ہے۔ جب انسان اس فطرت سے ہٹتا ہے اور اس کے خلاف عمل کرتا ہے تو تباہی سے دوچار ہوتا ہے۔ مردوخاتون کی قربت کا بھی ایک فطری طریقہ ہے لیکن کچھ بدقماش اس میں بھی فطرت کے خلاف جاتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے خبر ہے کہ ماہرین نے خلافِ فطرت جنسی عمل میں منہ کے استعمال کو کینسر کی بہت بڑی وجہ قرار دے دیا ہے۔ہر سال دنیا میں 5لاکھ افراد اس عمل کی وجہ سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ جب ماہرین نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ اس کا باعث جنسی رطوبت میں پایا جانے والا مادہ ہیومن پیپیلوماوائرس ((HPV)Human Papillomavirus) ہے، جومنہ کے ساتھ جنسی عمل کرنے سے براہ راست منہ میں چلا جاتا ہے اور منہ کے کینسر کے چانس 22فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

ایچ پی وی مادے میں پایا جانے والا وائرس جلد اور نرم جھلی کو تباہ کرتا ہے جو منہ اور گلے کے علاوہ دیگر اعضاءمیں موجود ہوتی ہے۔ ایچ پی وی براہ راست کینسر کو بڑھاوا بھی دیتا ہے اور پہلے سے کینسر زدہ خلیوں کے مرض میں بھی شدت لاتا ہے۔ برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ ڈیڑھ لاکھ افراد اس مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ باقی ساڑھے تین لاکھ کے قریب معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ تحقیقاتی رپورٹ جے اے ایم اے اونکالوجی (JAMA Oncology) نامی میگزین میں شائع ہوئی۔