خبرنامہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیوکے خاتمہ کا عالمی دن (آج) منایا جارہا ہے.

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن آج بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، محکمہ صحت ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز ، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیاہے ۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہارکیا گیا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس موقع پر عوام الناس کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کروائی گی کہ اس وقت دنیا میں صرف 4 ممالک میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی اپنی سطح پر بھر پور کردار ادا کریگا۔