خبرنامہ

پروانے کا خالص ریشم حرام مغز کا علاج کرسکتا ہے، ماہرین

پروانے کا خالص ریشم حرام مغز کا علاج کرسکتا ہے، ماہرین
لندن:(ملت آن لائن) برطانوی سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک خاص قسم کے پروانے سے ریشم حاصل کیا ہے جسے حرام مغز کی درستگی، نشونما اور حادثے کے باعث پیدا ہوجانے والے بگاڑ کی درستگی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فرٹ ولراتھ نے کا کہنا ہے کہ Antheraea pernyi کہلانے والا خاص قسم کا پروانہ جب لاروا کے مرحلے سے گزر رہا ہوتا ہے تو وہ اپنے جسم کے گرد خاص طرح کا ریشمی کوکون تشکیل دیتا ہے جو اسے ارد گرد کے ماحول سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اپنی خالص حالت میں یہی ریشم ایسی خصوصیات رکھتا ہے کہ جو متاثرہ حرام مغز اور اعصاب کی مرمت/ بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر ولراتھ کے مطابق اس ریشم پر تجربات کے دوران کچھ ایسے انکشافات ہوئے ہیں جو طب کے شعبے میں انقلاب لاسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروانے سے حاصل ہونے والے ریشم سے حیران کن طور پر حرام مغزمیں ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں حرام مغز کی چوٹ سے ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاؤ اور ان کی مرمت بھی کی جاسکتی ہے۔