خبرنامہ

پستہ بلڈ پریشر کی کمی لے لئے مفید ہے،امریکی ماہرین

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پستہ کینسر سے محفوط رکھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کی کمی اور کمزوری میں مبتلا افراد لے لئے مفید ہے ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پستے کا استعمال جسم کو مضبوط بناتا ہے اور اسے کھانے سے دل ودماغ کو طاقت ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے کئی ادویات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پستہ کے استعمال سے گھبراہٹ اور کھانسی کی شکایت دور ہوتی ہے جبکہ اس میں پائے جانے والے خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرکے خلاف مدا فعتی نظام حاصل کیا جا سکتا ہے۔پستہ کا استعمال مختلف میٹھائیوں کے ہمرا ہ صدیوں سے زیر استعمال ہے اور حلوہ زردہ اور کھیر کا لازمی جز ہے۔نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذیذ ہوتا ہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے ۔ ماہرین کا کنہا ہے کہ چھلکے والا پستہ کھلے پستے کی نسبت جراثیم سے محفوط ہوتا ہے۔