خبرنامہ

پنجاب میں ڈینگی ٹیموں کو چیکنگ سے روکنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

لاہور (ملت +‌ آئی این پی) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی سرویلینس پر اجلاس ڈینگی ٹیموں کو ڈینگی کی تلاش میں گھروں میں داخل ہونے سے روکنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجالس میں کہا گیا کہ جو لوگ ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں وہ نہ صرف اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرہ بن رہے ہیں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنایا جائے۔ اور لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی بھی دی جائے کہ وہ ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔