خبرنامہ

پنجاب :ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا، 300 کیسز سامنے آ گئے

پنجاب:(ملت+اے پی پی) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے سر اٹھاتے ہی اس کے مریض اسپتالوں میں پہنچنے لگے،پنجاب میں اس سال 300 سے زائد ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ڈیفنس اور کینٹ جبکہ راولپنڈی شہر میں سب سے زیادہ لاروا برآمد ہو رہا ہے۔اگست سے اکتوبر تک کا عرصہ گاہے گاہے بارشیں برسنے اورجگہ جگہ کھڑا پانی ہونے کے باعث ڈینگی مچھروں کے لیے فیورٹ بن جاتا اور ڈینگی لاروا تیزی سے پرورش پانےلگتا ہے۔ آج کل پنجاب بھر میں یہی موسم اور فضا ہے،لاہور اور راولپنڈی ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔لاہور میں اب تک 50 سے زائد جبکہ راولپنڈی میں 300سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک مریض دم توڑ چکا ،مزید افراد کےڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ صوبائی مشیر صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈیفنس اور کینٹ ہائی رسک ہیں،یہاں سے ڈینگی لاروا نکلنے کے ساتھ مکین ڈینگی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ مشیر صحت پنجاب نے کہا کہ اگلا مہینہ ڈینگی کے حوالے سے بہت خطرناک ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ گھروں کے اندر اور باہر پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔