خبرنامہ

پھلوں سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو 10فیصدکم کرسکتاہے،ماہرین

(ملت آن لائن )حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں‘ سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو 10فیصدکم کرسکتاہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایسے افرادجو پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک کھاتے ہیں ان میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتاہے۔ محققین کے مطابق خوراک اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کاتعین کرنے کیلئے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے لیکن ایسی حالت کو کنٹرول کرنے کیلئے طرز زندگی میں سادہ سی تبدیلیوں کو ادویات پرترجیح دینی چاہئیے۔رش یونیورسٹی‘ شگاگومیں ہونیوالی اوسطاً81برس عمر کے 964افرادکاتجزیہ کیاہے جس کے دوران ڈپریشن کی علامات جیسے مستقبل کے حوالے سے ناامیدی وغیرہ کا مشاہدہ کیاگیا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال سات فیصد بالغ افراد ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔