اسلام آباد (ملت + اے پی پی) امریکی طبی تحقیق کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے خواتین میں بریسٹ کینسر کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ہارورڈ میڈیکل اسکول آف امریکا کے محققین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کیروٹینو آئیسڈز کے زیادہ بلڈ لیول کی حامل خواتین میں کینسر کے امکانات کم رہتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے خون میں کیروٹینو آئیسڈز کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کینسر کیخلاف مؤثر قوت مدافعت ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے کم استعمال اور پھلوں و سبزیوں کا باقاعدہ استعمال صحت مند زندگی کی علامت ہے، جو دل و دماغ کیلئے قوت بخش اور کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے موثر ہے۔