خبرنامہ

پیروں کے انفکشن مائوتھ واش سے ہوں ٹھیک

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے پاﺅں میں انفیکشن ہوجائے تو اس کی وجہ سے کافی مشکلا ت ہوتی ہیں لیکن اگر آپ انہیں آدھے گھنٹے کے لئے ماﺅتھ واش میں بھگوکر بیٹھیں گے تو یہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ماﺅتھ واش میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے پاﺅں کی انفیکشن ٹھیک ہوجاتی ہے، اسی طرح اگر آپ کے ہاتھوں میں انفیکشن ہوتو انہیں بھی آدھا گھنٹہ ماﺅتھ واش میں رکھنے سے وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
اسی طرح آپ چاہیں تو پاﺅں کے ورم کو پیاز کی مدد سے ٹھیک کرسکتے ہیں۔پیاز کو تھوڑی دیرسرکے میں بھگوئیں اور پھر پیاز کو پاﺅں کے نیچے رکھ کر جرابیں پہن لیں ۔یہ عمل ہر رات کو تب تک کریں جب تک پاﺅں ٹھیک نہ ہوجائیں۔

پاﺅں پر چھالے
اگر پاﺅں میں چھالے بن جائیں تو کافی تکلیف دیتے ہیں لیکن اگر آپ سرخ مرچ کا استعمال کریں اور اسے چھالوں پر لگائیں تو وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔اس طریقے سے آپ کویقیناًتکلیف ہوگی لیکن سرخ مرچ میں موجود کیپساسین کی وجہ سے چھالے جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔