خبرنامہ

چاکلیٹ کا استعمال دماغی کارکردگی پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے، امریکی ماہرین

اسلام آباد : (ملت+اے پی پی) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کو کم کھانا اور ناشتہ میں چاکلیٹ کا استعمال دماغی کارکردگی پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی ماہرین نے بتایا کہ سر شام ہی رات کا کھانا کھانے اور اگلی صبح تک دوبارہ کچھ نہ کھائیں تو یہ عمل نظام ہاضمہ کو آرام پہنچا کر اسے زیادہ فعال کرتا ہے جس کے نتیجہ میں موٹاپے اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کا پہلا کھانا یعنی ناشتہ اگر جلدی کیا جائے تو یہ جسم اور دماغ دونوں کی توانائی کی ضروریات پورا کرتا ہے اور موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے۔اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بہت صبح کیا جانے والا ناشتہ ہمارے جسم سے زیادہ دماغ کے لیے فائدہ مند ہے۔ رات بھر سونے کے بعد ہمارا دماغ سست اور غیر فعال ہوتا ہے اور اسے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں جو بھی پہلی غذا جسم میں جاتی ہے دماغ اسے اپنے لیے استعمال کرلیتا ہے۔ماہرین کا مذید کہنا ہے کہ ناشتے میں چاکلیٹ کھانے کی بھی تجویز دی ہے جس سے دماغی کارکردگی پر مفید اثرات ثابت کیے جاچکے ہیں۔ تحقیق کے مطابق صبح ناشتے میں کھائی جانے والی چاکلیٹ براہ راست دماغی خلیوں کی طرف جاتی ہے اور دماغی کارکردگی اور اس کی استعداد میں اضافہ کرتی ہے۔