(ملت آن لائن) ماہرین طب نے کہاہے کہ چقندر کا رس نہ صرف بلڈپریشرقابومیں رکھتاہے بلکہ یہ دل کے پٹھوں کو فوری طورپر طاقت فراہم کرتاہے۔ کارڈیک فیلیئر نامی جرنل میں شائع ایک تحقیقی رپورٹ میں انڈیا نایونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیاہے کہ ہارٹ فیل ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والے مریضوں میں بھی چقندر کا رس بہت مفید ثابت ہواہے۔