خبرنامہ

چکن گنیا وائرس بھارت سے آیا؛ محکمہ صحت

کراچی: (ملت+اے پی پی) چکن گنیا وائرس نے خوف پھیلا دیا ہے۔ محکمہ صحت نے وائرس کی جڑ یعنی مچھر کو تلاش کر لیا لیکن اب یہ جاننا باقی ہے کہ آخر مچھر یہ وائرس کہاں سے لایا۔ محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چونکہ پڑوسی ملک بھارت سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس لئے امکان ہے کہ یہ وائرس پڑوسی ملک سے ہی آیا ہو۔ ادھر چکن گنیا وائرس سے بچاؤ کے لئے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ مچھروں سے بچنے کی بھی ہدایت کرتی ہے۔ ملیر اور کورنگی کے علاقوں میں اب تک چکن گنیا نے ہزاروں شہریوں کو متاثر کیا ہے۔ تاہم اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔