خبرنامہ

چیئرمین پی سی بی اور نجم سیٹھی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت پر کپتان مصباح الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ قومی ٹیم اور مینجمنٹ کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور پوری ٹیم بالخصوص یاسر شاہ اور اظہر علی نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی اور سیریز کے بقیہ میچز میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ۔