خبرنامہ

چیونگم چبائیے؛ کان کا درد بھگائیے

چیونگم چبائیے؛ کان کا درد بھگائیے
کراچی:(ملت آن لائن) منہ کی ناخوشگوار بدبو کو دور بھگا کر سانس کو خوشبودار اور خوشگوار بنانے کے لیے چیونگم کا استعمال عام ہے جب کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ مصنوعی مٹھاس کے بغیر چیونگم دانتوں کو کیویٹی اور بیکٹیریا سے محفوظ رکھتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں چیونگم کان کے درد کو بھی ختم کرتی ہے؟فضائی اور زمینی سفر کے دوران یا بلند مقام پر تیز ہوا کے دباؤ سے بہت سے لوگوں کو کان میں درد کی شکایت ہوتی ہے جس سے سفر کا مزہ خراب ہوجاتا ہے۔ ایسا کان میں ہوا کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔