خبرنامہ

ڈاکٹروں کی برطرفی کیخلاف ینگ ڈاکٹرزکا8ویں روز بھی احتجاج جاری رہا

لاہور(ملت + آئی این پی) ڈاکٹروں کی برطرفی کیخلاف ینگ ڈاکٹرزکا8ویں روزبھی احتجاج جاری رہا ‘میو ہسپتال سمیت شہر کے بڑے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور ان ڈور بند رہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے سیکرٹریٹ میں قرارداد بھی جمع کرادی ہے جس میں کہاہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات ہورے کرے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں علاج معالجہ متاثر ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال بند رہنے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت ڈاکٹروں کی برطرفی کافیصلہ واپس لے دوسری جانب گزشتہ 8 روز سے جاری ہڑتال کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور دور دراز سے آنیوالے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے سیکرٹریٹ میں قرارداد بھی جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات ہورے کرے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں علاج معالجہ متاثر ہورہا ہے گزشتہ روز پنجاب حکومت نے ہڑتال ڈاکٹروں کے خلاف ایم ایس کو ہدایات جاری کیں تھی جس میں کہا تھا کہ ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔