خبرنامہ

ڈینگی سے بروقت نمٹنے کیلئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے 59ویں اجلاس کا انعقاد

لاہور (ملت + اے پی پی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی سے بروقت نمٹنے کیلئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نشتر ٹاؤن لاہورمیں TERCکے نام پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن اسد عباس مگسی کی زیرصدارت موجوہ سیزن کی 59ویں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایم این اے وحید عالم خان،ڈاکٹر خالد اقبال ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹر محمد شاہد اسسٹنٹ پروفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالج ونگ،بشیر احمد خان PSTایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ونگ،معظم بٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ،تنویر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ،عبدالغفار ایس ای ڈرینیج واسا،ایم ارشد اے ڈی ایف فشریز ڈیپارٹمنٹ،سیف اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ،مبشر شاہ سپر وائزر LWMCِِ، جہانزیب خالد پی او PITBِخالد رشید ٹی او نشتر ٹاؤن،محمد علی ریگولیشن برانچ نشتر ٹاؤن،افضال زاہد ایڈ منسٹریٹر یونین کونسلز ،عدنان سعید سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔دوران بریفنگ تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے ہفتہ وار کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی شاہد حسین نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہائی رسک کونسل یونین 136اور137میں خاص توجہ دے جدھر سے ڈینگی مریضوں کے ہونے کی ذیادہ رپورٹس آ رہی ہیں۔