کراچی:(ملت+اے پی پی) ایک ایسا آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے جسے استعمال کرکے نہ صرف کان کا درد ختم ہوجاتا ہے بلکہ ہر عمر کے لوگوں میں 97 فیصد تک سماعت بھی بحال ہوسکتی ہے۔ یہ ایک پرانا اور آزمودہ گھریلو نسخہ ہے جو صدیوں سے ہمارے یہاں رائج چلا آرہا ہے لیکن طبی ترقی کے نام پر جدید دوائیں استعمال کرنے کے چکر میں آج اکثر لوگ اسے بھلا چکے ہیں۔ اگر کان میں درد ہو یا درست طور پر سنائی نہ دے رہا ہو تو لہسن کے 3 جوے (چھلے ہوئے)، زیتون کا تیل، روئی کا پھویا اور ایک عدد ڈراپر لیں، لہسن کے تینوں جووں کو پانی سے دھونے کے بعد انہیں اچھی طرح سے کچل کر ان کا رس نکال لیں، اب ایک سے دو کھانے کے چمچے زیتون کے تیل میں لہسن کے جووں کا عرق ملائیں اور اس محلول کو ایک ڈراپر میں بھرلیں۔ کان کے درد یا سماعت کی خرابی میں اس محلول کے 3 سے 4 قطرے کان میں ڈالیں اور روئی کے پھوئے سے کان کو بند کردیں۔ اب کروٹ لے کر کچھ دیر کے لیے ایسے لیٹ جائیں کہ یہ محلول کان میں مزید اندر تک پہنچ جائے۔ ہوسکے تو ایک گھنٹے تک کروٹ کے بل لیٹے رہیں اور اگر تکلیف یا سماعت میں کمی کی شکایت زیادہ شدید ہو تو اوپر دیا گیا سارا عمل رات کو سونے سے پہلے کریں تاکہ زیتون کے تیل اور لہسن کے عرق کو زیادہ دیر تک اپنا کام کرنے کا موقعہ ملے۔ پہلی بار ہی میں کان کی تکلیف جاتی رہے گی البتہ سماعت بہتر ہونے میں یہی عمل 3 سے 4 دن (یا پھر ایک ہفتے) تک دُہرانا ہوگا۔