کان میں درد ہونے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جبکہ اس کا درد بہت زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
کان میں درد ہونے کی چند عام وجوہات میں دانتوں میں کیویٹی، نتھنوں میں انفیکشن، کانوں میں جمع ہونے والا کچرا اور ٹانسلز شامل ہیں جبکہ بیشتر افراد کو کان میں سوجن کا سامنا ہوتا ہے جسے ایئرانفیکشن کہتے ہیں۔
بچوں کو ایئرانفیکشن کا سامنا زیادہ ہوسکتا ہے، اس انفیکشن میں کانوں میں درد اور سننے کی صلاحیت میں کمی ہوسکتی ہے۔
ایسی صورتحال میں ڈاکٹرزاینٹی بایوٹکس کا استعمال ضروری قرار دیتے ہیں، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس درد سے نجات کے ٹوٹکے آپ کے باورچی خانے میں بھی موجود ہیں۔
لہسن
لہسن کو سرسوں کے تیل کے ساتھ گرم کریں، جب لہسن سیاہ ہوجائے تو اس تیل کو ٹھنڈا کرلیں، بعدازاں چند قطرے اس جگہ لگائیں جہاں تکلیف ہے۔
تلسی کے پتوں کا جوس
کان کے انفیکشن پر تلسی کے جوس کا استعمال بھی مثبت ثابت ہوگا۔
سرسوں کا تیل
سرسوں کے تیل کے دو سے تین قطرے کان میں ڈالیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے اسے چھوڑ دیں، کان میں موجود ویکس خود ختم ہوجائے گا۔
سیب کا سرکہ
سیب کے سرکے کو گرم کریں اور روئی کی مدد سے انفیکشن پر لگائیں۔
نمک
نمک کو گرم کرکے گرم پانی کے ساتھ روئی پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے اس روئی کو کان پر رکھیں، اس سے درد میں کمی آسکتی ہے۔