کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید 47افراد متاثر ہوگئے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں6ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ41 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی سے 3ہلاکتیں ہوئی ہیں اور2099کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے 1711کیسز کراچی کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہرکے بیشترنجی و سرکاری ہسپتال ڈینگی پروگرام کو اعدادوشمار فراہم نہیں کرتے جس سے درست اعداد وشمار سامنے نہیں آپاتے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد4ہزارسے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ڈینگی سے 4 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ڈینگی کے 3676کیسز سامنے آئے تھے اور ڈینگی سے 11ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔