خبرنامہ

کراچی میں ڈینگی ایک اور جان لے گیا

کراچی:(اے پی پی) کراچی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت ہوگئی ہے جبکہ مزید 69افراد ڈینگی سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق گبول کالونی کے رہائشی 10سالہ ذوالفقار کو 5ستمبر کو شہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔ مریض کا علاج کیا گیا تاہم وہ 7ستمبر کو انتقال کر گیا ۔