خبرنامہ

کمزور نظر ٹھیک کرنے کا آسان اور گھریلو علاج

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر کمزور نظری کا شکار ہیں یا کسی بھی وجہ سے ڈاکٹر کی جانب سے آپ کو سرجری کا کہا گیا ہے تویہ مشکل فیصلہ کرنے سے پہلے اس نسخے پر ایک بارعمل کرکے دیکھیں۔نظر کی کمزوری، آنکھوں کے گرد ہالے، آنکھ پر جالا اور اس قسم کے مسائل جوانی میں بھی ہوسکتے ہیں۔ ان مسائل کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں تمباکونوشی، منشیات، آنکھوں کی سوجن، ذیابیطس یا ادویات شامل ہیں۔
آنکھوں کے مسائل کا غذا سے حل
آپکو چاہیے کہ ایسے پھلوں کا انتخاب کریں جن سے آنکھوں کو تقویت ملے۔ایسے پھلوں میں بلیوبیریز، بند گوبھی، چیریزشامل ہیں۔ایسی پھل اور سبزیاں جن میں بیٹاکیروین پائی جاتی ہیں ان کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ گاجریں، چقندر، رس بیریز اور سٹابریز بھی آنکھوں کی صحت کے ئے بہت مفید ہیں۔
آنکھوں کے قطرے
بازار میں ملنے والے ڈراپس کی بجائے آپ چاہیں تو گھر پر ہی قطرے بناسکتے ہیں اور ان کا آنکھوں کو بہت فائدہ ہوگا اور سب سے اہم بات ان کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔
اجزاء
ایک کپ گلاب کی پتیاں
چار کھانے کے چمچ رسبیریز کے پتے
چار کپ پانی
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے پانی کو ابالیں اور اس میں گلاب اور رس بیریز کے پتے شامل کر کے اسے کچھ دیر ابلنے دیں۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اور پانی کو فریج میں رکھیں اور صبح شام اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔ تین مہینے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کی کمزور نظر اور آنکھ کے تمام جملہ امراض ٹھیک ہوگئے ہیں۔اگر آپ کو مطلوبہ نتائج نہ ملیں تو اس عمل کو مزید کچھ عرصہ جاری رکھا جاسکتا ہے۔