خبرنامہ

کم عمری کی شادی ماں اور بچے کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے‘ ایس ڈی پی آئی

پشاور۔09نومبر(ملت + اے پی پی) صحت مند ماں صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، کم عمری کی شادی ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوئی ہے ،موجودہ حکومت خواتین کی صحت کے حوالے سے انتہائی سنجیدگی سے کام لے رہی ہے اور مختلف سرکاری ونیم سرکاری تنظیموں کی مدد سے پاکستان میں آگاہی سیمینار منعقد کروارہی ہے ۔یہ بات غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پشاور میں ماں اور بچے کی صحت اور ان کو دریش مسائل کے ہوالے سے خصوصی آگاہی سیمینارسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سیمینار میں ایم این ا ے طاہرہ بخاری‘ نائب ناظم پشاور قاسم علی شاہ‘ اے ڈی سی شاہدمحمود کے علاوہ بڑی تعداد میں بلدیاتی نمائندگان اور سول سائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔مقررین نے ماں اور بچے کی صحت اور ان کو درپش مسائل پر روشنی ڈالی۔