خبرنامہ

کم کیلوریز، طویل زندگی کی ضمانت

کم کیلوریز، طویل زندگی کی ضمانت
(ملت آن لائن)
میتھائلیشن ڈرفٹ کو یوں سمجھئے کہ ڈی این اے میتھائلیشن ہر جاندار کا ایک لازمی عمل ہوتا ہے جس کے ذریعے پودے سے لے کر انسان تک اپنے جین کے اظہار (ایکسپریشن) کو باقاعدہ بناتے ہیں۔ یعنی کونسے جین کی نقل بنانی ہے اور کس جین کی نقل تیار نہیں کرنی۔ یہ عمل پوری زندگی جاری رہتا ہے جبکہ میتھائلیشن کہیں زیادہ اور کہیں کم ہوتی رہتی ہے۔

اس عمل میں جسم کے ہر خلیے خواہ وہ خون کا ہو یا جلد کا اسے ہدایات دی جاتی ہے کہ اسے کب اور کس طرح تقسیم ہوکر اپنی تعداد بڑھانی ہے اورکیا کیا عمل انجام دینے ہیں۔ اب اگر اس روش سے خلیات ہٹ جائیں تو یہ عمل میتھائلیشن ڈرفٹ کہلاتا ہے۔

اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ڈین اے میتھائلیشن ڈرفٹ بڑھ جاتی ہے لیکن ڈاکٹر جین کی ٹیم نے اس عمل اور طویل زندگی کے دوران ایک تعلق دریافت کرلیا ہے۔ اس کے لیے سائنسدانوں نے چوہوں اور بندروں پر تجربات کئے اور ان میں کیلوریز کی مقدار میں بالترتیب 40 سے 30 فیصد کمی کردی ۔ بندروں کی عمر 7 سے 14 برس اور چوہوں کی عمر ساڑھے تین ماہ تک تھی۔

بندروں کو کم کیلوری والی غذائیں 22 سے 30 برس تک اور چوہوں کو 2 سے 3 سال تک کھلائی جاتی رہیں۔ ماہرین اس وقت حیران رہ گئے جب ان جانوروں پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے اور بندروں کے خون میں میتھائیلیشن عمر 7 برس کم تھی یعنی ان بندروں کی اوسط عمر بھی بڑھی۔ اسی طرح چوہوں کی عمر بھی زیادہ دیکھی گئی۔

اس سے قبل ہم یہ خبر بھی دے چکے ہیں کہ کم کیلیوریز کا استعمال دل، گردوں اور دیگر اعضا پر اچھا اثر ڈالتا ہے بلکہ صرف دو ماہ تک روزانہ 600 کیلوریز کم کھانے سے ذیابیطس کے مرض کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔