خبرنامہ

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ:(اے پی پی) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ اسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال کے حکام کے مطابق کانگو وائرس کے متاثرہ مریض لال محمد کو چند روز قبل کانگو وائرس کے شبہے میں کوئٹہ سے ہی لایا گیا تھا، اس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ اسپتال میں ایک اور مشتبہ مریض بھی زیر علاج ہے،مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ سے ہے، مریض کے خون کے نمونے تجزئیے کے لئے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔