اسلام آباد ۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) کو ٹری میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد18ہوگئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے کوٹری میں رہائش پذیر 2 سگے بھائی عبد الہادی بلوچ اور ضیاء بلوچ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد18ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔