نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ مردوعورت میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے لیکن اگر آپ اپنی غذا پر توجہ دیں تو اس نقصان سے بچاجاسکتا ہے۔آئیے آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کی وجہ سے آپ میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔
اچھی کاربز کا استعمال
کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جیسے کیک، بسکٹ، بریڈ اور معدہ جسے کھانے سے یہ فوری طور پر خون میں شامل ہوکر چینی میں تبدیل ہوجاتے ہیں جس سے جسم کو نقصان ہوتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ ایسی کاربزکا استعمال کریں جو دیر سے خون میں شامل ہوں،ایسے کاربز میں فائبر والی غذائیں، سبزیاں، بینز اور پھل شامل ہیں۔ جسم میں زیادہ انسولین کی موجودگی سے خواتین میں اوولیشن کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
پیک ہوئے کھانے
آپ کو چاہیے کہ سنیکس ، چپس، مارجرین اور پیک ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں کہ ان میں ایسی چکنائیاں ہوتی ہیں جو اوولیشن کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔
بینز کا استعمال
پروٹین کے حصول کے لئے بینز جیسے لوبیے، دالوں اور چنوں کا استعمال کریں کہ ان کی وجہ سے آپ کے جسم کی پروٹین کی طلب پوری ہوگی اور ساتھ ہی وزن بھی کنٹرول میں رہے گا جس سے آپ جلد حاملہ ہوسکیں گی۔
سرخ گوشت سے پرہیز
اگر آپ کبھی کبھار گوشت کھاتے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن بہت زیادہ گوشت کھانے سے اوولیشن کا عمل متاثر ہوگا۔
دودھ اور دہی
آپ کو چاہیے کہ دن میں ایک سے دو بار ضرور دودھ کا استعمال کریں اور ساتھ ہی دہی اور کم چکنائی والے مکھن کا استعمال کریں۔
ملٹی وٹامنز
ایسی ملٹی وٹامنز کا روزانہ استعمال کریں جس میں 400مائیکروگرامز فولک ایسڈاور40سے80گرام آئرن ہو۔ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین ملٹی وٹامنز کا استعمال کرتی ہیں ان میں اوولیشن کا عمل تیز رہتا ہے۔
وزن قابو میں رکھیں
اپنے وزن کو ہمیشہ معتدل رکھیں، بہت زیادہ وزن یا کم وزن کی صورت میں حاملہ ہونے میں کافی پیچیدگی ہوتی ہے۔