خبرنامہ

کھانے کے علاوہ پیاز کے دیگر فوائد

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے ہانڈی بنانے کے لئے پیاز کا استعمال تو کیا ہوگا ،ان کی وجہ سے کھانے مزیدار بنتے ہیںلیکن اس کے علاوہ پیاز کے دیگر استعمال بھی ہیں،آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پرانی چھرئیوں کی صفائی
وقت کے ساتھ چھرئیوں پرانی ہونے لگتی ہیں اور ان کا دھاتی حصہ خراب ہونے لگتا ہے لیکن اگر آپ پیاز کے ذریعے انہیں صاف کریں تویہ چمک جائیں گی۔

شہد کی مکھی کے ڈنگ کے لئے
اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو بہت درد ہوتی ہے لیکن اگر آپ پیاز کو متاثرہ جگہ پر ملنے لگیں گے تو درد میں خاطر خواہ کمی ہونے کے ساتھ سوجن بھی کم ہوگی۔

رنگ کی بو سے نجات
گھر میں رنگ کروانے کے بعد اس میں سے پینٹ کی بو نہیں جاتی لوگ مہنگے ایئر فریشنر خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن اس کا حل پیاز میں موجود ہے۔پیاز کاٹ کر پانی کے باﺅل میں ڈال کر کمرے میں رکھ دیں ،اگلی صبح بو کافی حد تک ختم ہوچکی ہوگی۔

چولہے کی صفائی
کھانا پکانے کے دوران کئی چیزیں چولہے پر گرتی ہیں اور وہ گندا ہوجاتا ہے۔اگر آپ پیاز کو کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کرلیں اور اس سے چولہے کو صاف کریں تو وہ بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔

کیل مہاسوں کےلئے
پیاز کو کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔پیازکو باریک کرلیں اور اسے پانی میں ملاکر کیل مہاسوں پر لگانے سے وہ ختم ہوجاتے ہیں اور جلد بھی ٹھیک رہتی ہے۔

جلنے کے لئے
استری کرنے یا کھانا پکانے کے دوران جلد جل جائے تو بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن اگر آپ پیاز کاٹ کر اسے جلے ہوئے حصے پر ملیں گے تو نہ صرف انفیکشن نہیںہوگی بلکہ جلن کا احساس بھی کم ہوگا۔

دھاتوں کی صفائی
پیاز کو کاٹکر باریک کریں اور پانی میں ملاکر اس محلول کو دھاتوں پر لگاکر کسی جالی سے رگڑیں،برتن تھوڑی ہی دیرمیں صاف اورچمکدار ہوجائے گا۔

گھر میں ناگوار بدبو کے لئے
کھانا پکانے کے دوران اگر وہ جل جائے تو گھرمیں بدبو پھیل جاتی ہے لیکن اگرآپ پیاز کاٹ کر کمرے میں رکھ دیں گے تو یہ ناگوار بدبو دور ہوجائے گی۔

انڈوں کو رنگنے کے لئے
اگرکسی تقریب کے لئے آپ انڈوں کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو پیاز کا چھلکا انڈے پر لپیٹ کر اسے ابالیں،ابلنے کے بعد انڈوں پر خوبصورت اورنج کارنگ چڑھ جائے گا،اب آپ ان انڈوں کو ڈیکوریشن کے طورپر استعمال کرسکتے ہیں۔