نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سلاد میں کھیرے، پیاز اور ٹماٹروں کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ سمجھاجاتا ہے کہ ان کی وجہ سے جسم کو توانائی اور متوازن خورک ملتی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو کبھی بھی ملاکر نہیں کھان چاہیے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو ہضم ہونے میں ایک جیسا وقت نہیں لگتا لہذا کبھی بھی انہیں ملاکر نہ کھائیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو کھانا جلد ہضم ہوجائے اور دوسرا دیر لگائے تو اس کی وجہ سے معدے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پوائزن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے کھانوں کو ملاکرکھانے سے پیٹ میں گیس، سوزش اور درد کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ نہ صرف ٹماٹر اور کھیرے کو ملاکر کبھی نہیں کھاناچاہیے بلکہ کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں کبھی ملاکر نہیں کھانا چاہیے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کھانے کے بعد پھل
اکثر کھانے کے بعد پھل شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ ایک قبیح عادت ہے لہذا ابھی سے یہ عادت تبدیل کرلیں۔ کھانے کے بعد پھل کھانے سے انہیں ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدے میں زیادہ دیر رہتے ہیں ، جب بھی پھل کھانا ہوتوکھانے سے قبل یا کھانے کے بعد وقفہ دے کر کھائیں۔
مکرونی اور چیز(پنیر)یا گوشت
یہ کھانا بھی شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ مکرونی سٹارچ سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ پنیر یا گوشت میں پروٹین ہوتی ہے اور ان دونوں کا ہضم ہونے کا وقت مختلف ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔
گوشت اور پنیر
کبھی بھی دو قسم کی پروٹین کو ملاکر استعمال نہ کریں اور ہمیشہ ایک پروٹین کھائیں۔
بریڈ یا نوڈلز جوس کے ساتھ
جوس میں موجود ایسڈز کی وجہ سے نوڈلز اور بریڈ کا سٹارچ متاثر ہوگا اور ہضم ہونے میں مشکل ہوگی۔
سبزیاں اور پنیر
ان دونوں کو ملاکر کھانے سے پیٹ میں گیس بھرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
تربوز اور خربوزہ
ان میں سے صرف ایک پھل ایک وقت میں کھائیں، کبھی بھی دونوں کو ملاکر نہیں کھانا چاہیے۔
کیلا اور دودھ
ان دونوں کو ملاکر شیک کی صورت میں بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن اس کی وجہ سے نظام انہضام سست ہوجاتاہے۔
پھل اور دہی
اسے ناشتے میں شوق سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی وجہ سے بھی نظام انہضام پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔