خبرنامہ

کیا آپ بھی پتلون پہنتے وقت یہ خطرناک غلطی کرتے ہیں؟

کیا آپ بھی پتلون پہنتے وقت یہ خطرناک غلطی کرتے ہیں؟

سیؤل:(ملت آن لائن) ہماری شہری زندگی میں پتلون ایک عام پہناوا ہے اور پتلون کےساتھ بیلٹ تقریباً لازم و ملزوم ہے۔ بیلٹ لگانے کے کئی نقصان بھی ہیں اور عام طور پر ہر روز ہم میں سے ہزاروں لوگ بیلٹ پہنتے وقت ایسی غلطی بھی کرتے ہیں جو ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے؛ اور وہ غلطی ہے بیلٹ کو انتہائی سختی سے باندھنا۔
جنوبی کوریا کے ماہرین نے اپنی جدید تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ بیلٹ سختی سے باندھنے سے پیٹ کے عضلات کے کام کرنے کا طریقہ بدل جاتا ہے، پیٹ کے اندر موجود شریانوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور یہ دباؤ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے جو پیٹ کے کئی امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر پر سختی سے بیلٹ باندھنے سے ریڑھ کی ہڈی میں اکڑن پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیر کے جوڑوں خاص طور پر گھٹنوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو کہ جوڑوں کے مستقل درد کی وجہ بن سکتا ہے۔ اسی لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ پینٹ پہننے والے افراداپنی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تو کوشش کریں کہ وہ ضرورت کے بغیر بیلٹ نہ لگائیں۔