خبرنامہ

کیا آپ ’’ڈبل چن‘‘ سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں؟

کیا آپ ’’ڈبل چن‘‘ سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں؟
لاہور:(ملت آن لائن) موٹاپے کا شکارافراد تیزی سے وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بہت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ وزن گھٹا کردبلے پتلے ہوجائیں جو ڈائیٹ کنٹرول کیے اور ورزش کے بغیر اتنا جلدی ممکن نہیں ہوتا تاہم وہ افراد جو اپنی ڈبل چن (ٹھوڑی) سے پریشان ہیں انہیں اب زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ذیل میں دیئے گئے گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے اپنی ڈبل چن سے چھٹکارا پاکرپہلے جیسے نظرآسکتے ہیں۔
شوگرفری ببل گم کا استعمال:
ڈبل چن کے خاتمے کے لیے نہ آپ نے کوئی سخت ورزش کرنی ہے اورنا ہی کسی مکسچریا ماسک کا استعمال کرنا ہے، بس دن بھرآپ شوگرفری گم چبایئے، کیونکہ شوگر فری گم کی مدد سے آپ کے چہرے کے پٹھے بہت جلدی ہی اس شکل میں آجائیں گے جوموٹاپے سے قبل ہوا کرتے تھے۔
کوکا بٹر(مکھن) کا استعمال:
نہیں نہیں، کوکا بٹرآپ نے کھانا نہیں ہے بلکہ آپ کومساج ٹونرکے طورپراستعمال کرنا ہے۔
اس کے لیے آپ 2 چمچے کوکا بٹرلیجیئے اوراسے مائیکرو ویواوون میں ہلکا سا میلٹ کرلیں، اگرآپ کے پاس اوون نہیں توپریشان ہونے ضرورت نہیں آپ یہ کام چولہے پربھی کرسکتے ہیں۔
میلٹ ہونے کے بعد بہت آرام سے کوکا بٹرکا چند منٹوں کے لیے صبح نہانے سے قبل اور رات کو سونے سے قبل مساج کیجیئے۔

گندم کے تیل کا استعمال:
ہاتھ میں گندم کا تیل لے کراچھی طرح تھوڑی سے لے کرگردن تک لگائیے، اور10 سے 15 منٹ تک مساج کیجیئے۔
اس کے بعد رات بھروہ تیل لگا رہنے دیجیئے، آپ بہت جلد ڈبل چن سے چھٹکارا پالیں گے۔
یہ عمل روزا نہ کیجیئے پھرچند ہی دنوں میں آپ کو اس کا رزلٹ نظر آئے گا۔
انڈے کی سفیدی کا استعمال:
حیرت انگیز طور پر انڈے کی سفیدی آپ کی ڈبل چن کو ختم کرسکتی ہے۔ اس کا استعمال کچھ اس طرح ہے کہ
آپ سب سے پہلے 2 انڈوں کی سفیدی لیجیئے، جس میں ایک چمچہ دودھ، ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ لیموں کا رس اور چند قطرے پودینے کے تیل کے ملاکر ایک ماسک بنالیجیئے۔
اس ماکس کو لگانے کا طریقہ
اس ماسک کو تھوڑی سے لے کر گردن تک آدھے گھنٹے کے لیے لگایئے
لگانے کے بعد نیم گرم پانی کی مدد دے اس ماسک کو ہٹائیے
اس عمل کو آپ کچھ دنوں تک روزانہ کیجئے اور حیرت انگیز نتائج دیکھئیے۔
گیلیسرین کا استعمال:
محض گیلسرین کے استعمال سے بھی ڈبل چن سے آپ چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
آپ ایک چمچہ گلیسرین ، آدھا چمچہ نمک (میگنیشیم سلفیٹ ) اورپودینے کے تیل کے چند قطرے لیجیئے روئی کی مدد سے آرام آرام سے اسے ڈبل چن پر لگائیے،
کچھ منٹوں کے لیے آپ اسے لگا رہنے کے بعد جس کے وہ خود بہ خود جذب ہوجائے گا
پھر آپ ٹھنڈے پانی سے اس حصے کو صاف کرلیجیئے
اس عمل کو آپ ہفتے میں 3 سے 4 بارکیجیئے اورحیرت انگیزنتائج حاصل کیجیئے۔

ڈبل چن سے خاتمے کے لیے ورزش کیجیئے:
وہ خاص ورزشیں جو آپ کے چہرے اور گردن کے پٹھوں کو پرانی حالت میں لے کر آتے ہیں ان ورزشوں کو باقائدگی سے روزانہ چند منٹوں کے لیے کیجیئے اور کچھ ہی دنوں میں مثبت نتائج دیکھئے۔
ورزش نمبر 1:
اپنی گردن کو پہلے 8 سے 10 دفعہ کلاک وائس (گھڑی کی سمت میں) گھومائیے
اور پھر اینٹی کلاک وائس (گھڑی کی سوئی کے مخالف یعنی اینٹی) گھومائیے
پر یہ ورزش آپ نے بہت احتیاط کے ساتھ کرنی ہے۔ اس ورزش کو آپ کھ ہفتوں تک دن میں 2 سے 3 بار کیجیئے۔

ورزش نمبر 2:
اپنی کمرکوسیدھا رکھ کر آپ اوپر بالکل سید میں جیسے آسمان کو دیکھتے ہیں بالکل ویسے 5 سیکنڈوں کے لیے دیکھئے
اس دوران اپنی تھوڑی اورگردن کو چست رکھیے اورپھر5 سیکنڈوں بعد واپس نارمل پوزیشن میں آجائیے۔یہ ورزش بھی آپ نے دن میں 2 سے 3 بارچند ہفتوں کے لیے کرنی ہے۔