خبرنامہ

کیسٹر آئل جوڑوں کے درد کے لئے بہترین ٹانک ہے،ماہرین

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امریکی ماہرین نے کیسٹر آئل کو جوڑوں کے درد کے لئے بہترین ٹانک قرار دیا ہے ۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں شعبہ میڈیکل کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق کیسٹر آئل میں موجود اینٹی بیکٹریل مرکبات سوزش کو ختم کرنے کے لئے بہترین چیز ہے ،یہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے علاوہ ازیں کیسٹر آئل جلد کی رونق کو بڑھانے اور بالوں کی نشوونما کے لئے بہترین ٹانک ہے، ماہرین کے مطابق کیسٹر آئل کا معمول میں استعمال کر کے اس کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔