لاہور (ملت+ آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں گردوں کے فیل ہونے کی بڑی وجہ ذیابیطس ہے جس سے بچنے کیلئے صحت بخش غذاؤں اور ورزش کو معمولاتِ زندگی کا لازمی جز بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے انڈر گرایجوئیٹ بلاک اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں لگائے گئے آگاہی کیمپس میں اساتذہ ، طلباؤ طالبات اورملازمین کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر تحسین نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے ذبابیطس جیسے مرض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو چکنائی والی غذائیں ، فاسٹ اور جنک فوڈ کے نقصانات بارے بتایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آگہی کیمپس کی وجہ سے کئی اساتذہ، طلبہ اور ملازمین نے زندگی میں پہلی بار اپنی شوگر چیک کروائی ۔اس موقع پر ہیلتھ سنٹر کی جانب سے شرکاء میں معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔