خبرنامہ

گرم چائے سے نکلنے والا بھاپ صحت کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے،ماہرین

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی)برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم چائے سے نکلنے والا بھاپ صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔لندن کالج یونیورسٹی اور برٹش سائنس کے مشترکہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ گرم چائے پینا انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے کپ سے نکلنے والے دھوئیں سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر گرم چائے پینے سے کسی کی ناک سے خون بہنے لگے تو اسکو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانیں صحیح طور پر کام کرسکیں۔اس سے قبل 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا تھا کہ کہ جو لوگ زیادہ چائے پیتے ہے ان میں غدود کے کینسر ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔