خبرنامہ

‘گنج پن کا کامیاب علاج دریافت’

‘گنج پن کا کامیاب علاج دریافت’
لاہور:(ملت آن لائن) اکثر مرد گنج پن اور بال جھڑنے کی شکایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور یہ بات بھی سچ ہے کہ بالوں کی کمی کی شرح میں اضافہ کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا مگر اب طبی ماہرین نے لگتا ہے کہ اس کا علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔
جنوبی کوریا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے ایک نیا بائیوکیمیکل تیار کیا گیا جس کی آزمائش چوہے پر 28 روز تک کی گئی تو اس کے بالوں کی نشوونما دوبارہ شروع ہو گئی۔ یہ بائیو کیمیکل دو پروٹینز کو جڑنے سے روکنے کا کام کرتا ہے، کیونکہ یہ دونوں پروٹینز آپس میں جڑتے ہیں تو وہ جسم کے اس عمل میں مداخلت کرتے ہیں تو زخم بھرنے اور بالوں کے خلیات کی افزائش نو کے لیے ضروری ہوتا ہے، یہ بائیو کیمیکل اس مداخلت کو روکتا ہے اور بالوں کی دوبارہ افزائش کو معمول کے مطابق جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے۔