خبرنامہ

گھر محلے اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کافرض اورذمہ داری ہے، عذرا بخت

نوشہرہ۔08نومبر(ملت + اے پی پی) کینٹ ایگز یکٹیو آفیسر رسالپور مس عذرا بخت نے کہا ہے کہ اپنے گھر محلے اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض اورذمہ داری ہے ،اسلام نے بھی صفائی کی ترغیب دی ہے ،کوڑاکرکٹ کو کینٹونمنٹ بورڈ کے مقرر کردہ ربش پوائنٹ میں ڈال کر ذ مہ دار شہری کا ثبوت دیا جائے۔وہ رسالپورکینٹونمنٹ بورد فیملی چلڈرن پارک میں صفائی مہم کی افتتا حی تقر یب سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ایگز یکٹیو آفیسر عذرابخت نے کہا کہ رسالپو ر کینٹو نمنٹ بورڈ کی حدود میں گندگی برداشت نہیں کی جائے گی اورکوڑاکرکٹ مقرر کردہ ربش پو ائنٹ میں نہ ڈالنے والوں کے خلاف کینٹونمنٹ ایکٹ کے تحت بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تقریب میں انجمن تاجران رسالپور کے صدر حاجی محمد نذیر جنرل سیکر ٹر ی راج محمد سیکر ٹری اطلاعات ذاکر محمد پرئیویٹ سکولز کے سربراہان ایگز یکٹیو ڈایکٹر انعام اللہ خان سمیت دیگر نجی سکولوں کے سٹاف اوربچوں نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔