خبرنامہ

ہاتھ اور پائوں کے پسینے سے نجات

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاتھوں اور پاﺅں سے پسینے کا نکلنا ایک قدری امر ہے اور موسم کی مناسبت سے ایسا ہوتا ہی رہتا ہے لیکن اگر یہ ضرورت سے زیادہ ہوتو یہ ایک تشویشناک بات ہے۔ ماہرین صحت اس بیماری کو Hyperhidrosisکا نام دیتے ہیں جس میں مبتلا افراد کو زیادہ پسینہ آتا ہے۔اس بیماری کاعلاج میڈیکل کی دنیا میں موجود ہے لیکن اس کے تدارک کے لئے کچھ قدرتی نسخے بھی موجود ہیں،آئیے آپ کو اس نے سے آگاہ کرتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا
ایک برتن میں پانی ڈالیں اور اس میں دو کہ بیکنگ سوڈا ڈالنے کے بعد حل کریں اوراس میں 30منٹ کے لئے پہلے ہاتھ اور پھر پاﺅں بھگوکر بیٹھیں۔
ٹماٹر کا جوس
نیم گرم پانی میں دو کہ ٹماٹرکا جوس ملائیں،اب اس میں 30منٹ کے لئے پہلے ہاتھ اور پھر پاﺅں بھگوکر بیٹھیں۔یہ عمل روزانہ کرنے سے آپ کا مسئلہ کافی حد تک ٹھیک ہوجائے گا۔
بے بی پاﺅڈر
آپ چاہیں تو ہاتھوں میں بے بی پاﺅڈر لگاکر اس مسئلہ پر وقتی طور پر قابو پاسکتے ہیں۔
چائے
چائے میں پائے جانے والاtanninsکی وجہ سے بھی یہ مسئلہ کم ہوگا۔اس کی وجہ سے جلد کے مساموں کو بند کرنے کا موقع ملتا ہے اور ہاتھوں اور پاﺅں سے پسینہ نہیں نکلے گا۔پانچ ٹی بیگ لیں اور انہیں گرم پانی میں حل ہونے دیں، قہوہ کو ٹھنڈا ہونے پر اس میںہاتھ اور پاﺅں 30منٹ تک بھگوکررکھیں۔
آئیوڈین
ہمارے جسم میں آئیڈین کی کمی کی وجہ سے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں جن میں Hyperhidrosisبھی شام ہے۔آپ کو چاہیے اپنے کھانے میں آئیوڈین والی غذائیں شامل کریں جیسے انڈے ، مچھلی اورقدرتی نمک۔