خبرنامہ

یومیہ ایک پیکٹ سگریٹ پھونکنے سے مختلف اقسام کے177 کینسر لاحق ہونے کا خطرہ

نیو میکسیکو۔ 07 نومبر (ملت + اے پی پی) ایک نئی تحقیق کے مطابق یومیہ ایک پیکٹ سگریٹ پھونکنے سے پھیپھڑے ہی نہیں، گلے، نرخرے، منہ، مثانے،معدے اور جگر کے جینیاتی عمل کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور یہ تبدیلیاں مختلف اقسام کے177 کینسروں کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔سگریٹ نوشی کے نتیجے میں جینیاتی نقصان کے مکمل نقشے کا انکشاف نیو میکسیکو میں قائم لاس الاموس نیشنل لیبارٹریز کے سائنسدانوں نے پہلی بار کیا ہے۔اس تحقیق سے پہلے سائنسدانوں کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ تمباکو نوشی 7200خر اتنے زیادہ اقسام کے کینسرز کی وجہ کیوں بنتی ہے۔سائنسدانوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی ڈی این اے کے بعض ٹشوز کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہے۔