خبرنامہ

شیپو میں نمک ڈال کر استعمال کریں اور فوائد دیکھیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم نمک کا استعمال اپنی زندگی میں کافی زیادہ کرتے ہیں۔سوڈیم کلورائیڈ پر مشتمل نمک کو ہانڈی کو مزیدار بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اگر اسے پانی میں ڈال کر پیا جائے تو جسم میں نمکیات کی کمی پوری ہوتی ہے لیکن اگر اسے بالوں کےلئے استعمال بھی کیا جائے تو نتائج حیران کن ہوں گے۔آئیے آپ کو نمک کے ذریعے بالوں کو خوبصورت بنانے کے طریقے بتاتے ہیں۔

چکنے بالوں کے لئے
اگر آپ کو بالوں میں چکنائی اور آئلی ہونے کا مسئلہ درپیش ہے تو بالوں کو گیلا کرکے شیمپو میں دو سے تین کھانے کے چمچ نمک ڈالیں اور اسے سر پر لگائیں۔چند دنوں میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
خشکی اور سکری کے لئے
ہمارے سر کی جلد مردہ ہونے سے خشکی پیدا ہونے لگتی ہے لیکن اگر نمک کو سر میں چھڑک دیا جائے تو تمام خشکی صاف ہوجائے گی۔ بالوں میں باریک نمک چھڑ ک کرگیلی انگلیوں کے ساتھ سر کا مساج کریں۔دس منٹ تک لگا رہنے دیں اوراس کے بعد پانی سے دھولیں۔
بالوں کی نشوونما
اگر آپ گرتے بالوں سے پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ نہ صرف یہ رُک چائیں بلکہ بالوں کی نشوونما تیز کرنا چاہتے ہیں تو سمندری نمک اس مقصد کے لئے مجرب نسخہ ہے۔ بالوں کو دھونے کے بعد ان میں سمندری نمک چھڑکیں اور15منٹ تک مساج کریں۔ہفتے میں دو بار ایسا کرنے سے بالوں کی نشوونما تیز ہونے کے ساتھ وہ گھنے ہونے لگیں گے۔