اسلام آباد :(ملت آن لائن) وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی جھوٹی خبریں چلانا غیر ذمہ دارانہ ہے، سنسنی پھیلانے والا مخصوص میڈیا خبروں کے چناؤ میں ذمہ دارانہ رویہ اپنائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیڈ لائنز کیلئے جھوٹی خبریں چلانا عادت بنتی جارہی ہے، آسیہ بی بی کامعاملہ انتہائی حساس نوعیت کاہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی جھوٹی خبریں چلانا غیر ذمہ دارانہ ہے، سنسنی پھیلانے والامخصوص میڈیاخبروں کےچناؤمیں ذمہ دارانہ رویہ اپنائے۔
یاد رہے آسیہ بی بی کو گزشتہ رات ملتان جیل سے رہا کیا گیا تھا، اس موقع پر آسیہ کو لینے نیدرلینڈ کے خصوصی ایلچی بھی موجود تھے۔
جس کے بعد غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا آسیہ بی بی ملتان جیل سے رہائی کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ بیرون ملک روانہ ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی اپیل کے فیصلے تک آسیہ بیرون ملک نہیں جا سکتی، معاملے کی حساسیت کے پیش نظر آسیہ کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی۔