لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں پیدل شر کت کر نیوالی تحر یک انصاف کی3خو اتین بے ہوش ہوگئی جبکہ ہوش میں آنے پر بھی احتساب مارچ میں شر یک رہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی قیادت میں شاہدرہ سے روانہ ہوئی تو وہاں تحر یک انصاف کی سمن آباد سے آنیوالی عائشہ اور بشری سمیت3خواتین بے ہوش ہو گئیں جن کو موقعہ پر تحر یک انصاف کی خواتین نے پانی پلا کر ہوش دلا اور انکو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال جانے کا کہا تو خواتین نے احتساب مارچ سے جانے سے انکار کر دیا تاہم انکو خواتین کو ایک کنٹینرز پر بیٹھا دیا گیا اور خواتین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہیں