خبرنامہ

احساس راشن پروگرام، 2 کروڑ خاندانوں کو ماہانہ ہزار روپے سبسڈی ملیگی

احساس راشن پروگرام، 2 کروڑ خاندانوں کو ماہانہ ہزار روپے سبسڈی ملیگی

اسلام آباد احساس اور نیشنل بینک آف پاکستان نے 120ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل طور پر فعال موبائل پوائنٹ آف سیل سسٹم تیار کیا ہے، یہ نظام ریٹیل سیکٹر کو ڈیجیٹائز کریگا۔ مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کیلئےاحساس پروگرام اگلے ہفتے ایک رجسٹریشن پورٹل کھولے گاجس میں مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائیگا، رجسٹرڈ مستحقین ماہانہ ایک ہزار روپے سے وہ نامزد کریانہ سٹور ز یا یوٹیلٹی سٹورز سے گھی یا خوردنی تیل ، دال اور آٹا خرید سکیں گے ، مستحقین پورٹل پر رجسٹرڈ ہونگے اور ان کی تصدیق نادرا ان کے شناختی کارڈ کے مطابق موبائل نمبر کے ذریعے تصدیق کریگا، مستحقین کو تصدیق کے دومراحل سے گزرنا ہوگا ایک تو شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی جائے گی اور دوسرامستحقین کے دیئے گئے موبائل نمبر پر او ٹی پی کوڈ بھیجا جائے گااور کریانہ سٹور یا یوٹیلٹی سٹورز اس کی تصدیق کے بعد اشیاء فراہم کرے گا، فیصلہ سازی کے لیے ریئل ٹائم ڈیٹا کا استعمال ہوگا،اس پروگرام میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال پروڈکٹ اور جغرافیائی سطح پر ہر استفادہ حاصل کرنے والے کے ذریعہ سبسڈی کے استعمال کو ٹریک کرنے میں مدد کرے گا ، اس عمل سے مستحقین اور سٹور مالکان کو ڈیجیٹل طور پر زیادہ ماہر بنانے میں مدد ملے گی۔ حصہ لینے والے کریانہ سٹور کے مالکان کے بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے احساس راشن آٹا، دالوں، گھی اورخوردنی تیل کی خریداری پر 2کروڑ خاندانوں میں سے ہر ایک کو 1000 روپے ماہانہ کی سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔ ان تینوں اشیاء کی خریداری پر 30 فیصد سبسڈی فی یونٹ دی جائے گی۔پروگرام کو سبسڈی کی فراہمی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں مستحق مستفید افراد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے رعایت پر ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے مالی مدد فراہم کی جا سکے، ملک بھر میں نیشنل بنک کے نامزد کردہ کریانہ سٹورز کے نیٹ ورک کے ذریعے مستفید افراد کو خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس پروگرام دواقسام کے مستحقین مستفید ہونگے ،ایک جو پہلے ہی بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور دسری قسم کے ایسے مستحق افراد جن کی غربت کا سکور 39سے کم اور ان کی ماہانہ آمدن 31ہزار 500روپے ہے، مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کے لیےاحساس اگلے ہفتے ایک رجسٹریشن پورٹل کھولے گا۔