خبرنامہ

جواب نہ ملا تو عید کے بعد رائیونڈ‌ کیطرف مارچ کریں‌گے، عمران خان

ملت نیوز مانیٹرنگ…..عمران خان نے ریلی سے خطاب میں‌کہا کہ نواز شریف چار سوالوں‌کے جواب دے دیں. تسلی بخش جواب نہ دیا تو عید کے بعد رائے ونڈ کی طرف مارچ کریں گے. عمران خان کے چار سوال یہ تھے. لندن میں‌اپارٹمنٹ کیسے خریدے. خریدے گئے فلیٹس کی کاپی منظر عام پر لائی جائے. یہ پیسے باہر کیسے گئے. ان پر ٹیکس کتنا دیا. ..ہم سپریم کورٹ سے انصاف چاہتے ہیں. حکمران قاتلوں‌کی مدد کر رہے ہیں. طاقتور قتل کے بعد بھی بچ جاتا ہے. ہمیں کہیں‌بھی انصاف نہ ملا. ایف بی آر نیب ایف آئی اے نے ہمیں انصاف نہ دیا. ہمارے پاس کوئی راستہ نہ بچا تھا سوائے عوام کے پاس آنے کے. جب تک ہم رائے ونڈ نہیں‌جاتے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں‌شامل کیا جائے.