خبرنامہ

اسلام آباد بند کرنے کے جواب میں حکومت کی حکمت عملی

سیاسی اورانتظامی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے بڑوں نے سر جوڑ لیے‘ وزارت داخلہ پنجاب حکومت سے بھی مشاورت کریگی
لاہور (ملت+آئی این پی) تحر یک انصاف کے وفاقی دارلحکومت کو بند کر نے اعلان کے بعد حکومت نے حکمت عملی بنانی شروع کردی‘سی اورانتظامی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے بڑوں نے سر جوڑ لیے‘ وزارت داخلہ پنجاب حکومت سے بھی مشاورت کریگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اپنی حکمت عملی بنانی شروع کردی ہے سیاسی اورانتظامی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ احتجاج کے نام پرنظام زندگی،سرکاری کام مفلوج نہیں ہوناچاہیے ،عوام،سرکاری تنصیبات کاتحفظ پہلی ترجیح ہونی چاہیے،اسلام آباد میں سیکیورٹی کا فول پروف پلان بنایاجائے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب حکومت سے بھی مشاورت کریگی مظاہرین کوریڈزون میں داخلے سے روکنے کیلئے اقدامات بھی پلان میں شامل ہونگے احتجاج کیلئے مخصوص مقامات مختص کرنے کی انتظامی حکمت عملی پربھی غور کیا جارہا ہے۔