خبرنامہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (ملت نیوز) اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے گرفتار شروع کر دی گئی ہیں، اس موقع پر شاہ محمود قریشی بھی وہاں موجود تھے جن کا کہنا تھا آج ن لیگ کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے. انہوں نے کہا کہ جج صاحب آ کر دیکھیں یہاں کتنا ظلم ہو رہا ہے. شاہ محمود کا کہنا تھا کارکن پرامن رہیں، آپ نے اپنے حوصلے نہیں ہارنے، ہم اندر ہو یا باہر آپ نے جدوجہد جاری رکھنی ہے. انہوں نے کہا کہ تصدیق ہو کہ یہاں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے. شاہ محمود کا سوال تھا کہ نہتی عورتوں پر کس قانون کے تحت ہاتھ اٹھایا گیا، ان کو گھسیٹا گیا اور ان کو پولیس وین میں ڈالا گیا. تفصیلات کچھ دیر بعد.