اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اطلاعات تک رسائی کا قانون سب سے پہلے مسلم لیگ ن کی حکومت میں بنا،اس کے بعد قانون کا مسودہ سینیٹ نے تیار کیا،مسودے کو صرف قانونی زبان میں تبدیل کیا گیا،روح قائم رکھی گئی۔پیر کو رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئنز میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اطلاعات تک رسائی کا قانون سب سے پہلے مسلم لیگ ن کی حکومت میں بنااور اطلاعات تک رسائی کے قانون کا مسودہ سینیٹ نے تیار کیا،اس کے بعد سینیٹ کی طرف سے دیئے گئے مسودے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،مسودے کو صرف قانون زبان میں تبدیل کیا گیا،روح قائم رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد روکنا ممکن ہوگا،رائٹ ٹو انفارمیشن قانون میں تاخیر بلامقصد نہیں ہوئی ہے۔